غزہ، // غزّہ پر اسرائیلی فوج کے حملے شروع ہوئے 202 دن گزر چُکے ہیں اور اس عرصے میں غزّہ میں قتل کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 305 تک پہنچ گئی ہے۔
غزّہ میں فلسطین وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں غزّہ پر 202 روزہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزّہ کی پٹّی پر حالیہ 24 گھنٹوں کے حملوں میں مزید 43 فلسطینیوں کو قتل اور 64 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اموات کی تعداد 34 ہزار 305 اور زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 293 ہو گئی ہے۔
اس تعداد میں وہ شہداء شامل نہیں ہیں جن کی لاشیں راستوں میں بکھری پڑی یا پھر ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور اسرائیلی جبر کی وجہ سے اکٹھی نہیں کی جا رہیں۔