غزل

0
0

بیتابؔ جےپوری
09796074474

۰۰۰۰۰
کیونکراناج شہروں کودے پائیں گائوں اب
جب لگ گئے ہیں اُن کی زمینوں کوپائوں اب

پنگھٹ اُداس ،جھولے ہیں چُپ ، زردکھتیاں
پہلی سی وہ رہی نہیں پیپل کی چھائوں اب

بستی اُجاڑنے میں کِسی کاتوہاتھ تھا
دیکھاوہاں کِسی کابھی سرہے نہ پائوں اب

اِک ایک کوعزیزتھاکل تک یہاں وشخص
دہشت زدہ اُسی سے ہے کیوں ساراگائوں اب

بیتابؔ اپنے اپنے مقدرکی بات ہے
دیتانہیں ہے کوئی شجرمجھ کوچھائوں اب

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا