غزل

0
0

ڈاکٹر شکیلؔ پردیسی
(کوکن، مہاراشٹر)

محبت جتانے سے کیا فائدہ
وہ بچھڑا منانے سے کیا فائدہ
عیاں ایک دن اس کو ہونا ہی ہے
حقیقت چھپانے سے کیا فائدہ
نہ ہو خوف اللہ دل میں اگر
تو سر کو جھکانے سے کیا فائدہ
محبت دلوں میں ہمارے نہیں جب
نگاہیں ملانے سے کیا فائدہ
ملاتے نہیں ہاتھ آکر قریب
خیالوں میں آنے سے کیا فائدہ
نہ بہلاو مجھ کو قسم کھاکے ہمدم
قسم جھوٹی کھانے سے کیا فائدہ
شکیلؔ اس کو آنا نہیں ہے اگر
بہانے بنانے سے کیا فائدہ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا