طلعت سروہہ
سہارنپور : 9897453745
آئو رنگین نظارے دیکھو
داغ سینے کے ہمارے دیکھو
غم دوراں پہ مسکراتے نہیں
حوصلے دل کے ہمارے دیکھو
بچ کے طوفان سے سقینے کتنے !
آکے ڈوبے ہیں کنارے دیکھو
میرے قدموں پہ جھکے جاتے ہیں
کہکشاں ، چاند ستارے دیکھو
میرے ارمانوں کا یہ شیش محل
کوئی پتھر سے نہ مارے دیکھو
وہ جو نظروں سے دور نہیں طلعت
دل میں دلہتے نہیں ہمارے دیکھو