غریبوں سے زمین ومکان چھیننے کا آرڈر سراسر ظلم، حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو جلد واپس لے: سنی علماء کونسل

0
0

جامعہ معین السنہ ڈینگلہ میں سنی علماء کونسل کا پہلا یوم تاسیس منعقد، کثیر تعداد میں علماء کی شرکت
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍جامعہ معین السنہ ڈینگلہ پونچھ میں علماء کرام کی نمائندہ تنظیم سنی علماء کونسل کا پہلا یوم تاسیس منایا گیا جس میں ضلع پونچھ کی تمام تحصیلوں سے کونسل کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سنی علماء کونسل کے صدر مولانا سید شاہد حسین بخاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مفتی محمد سلطان نقشبندی سرپرست اعلیٰ سنی علماء کونسل وخطیب مرکزی جامع مسجد مہنڈر موجود تھے۔ اس موقع پر اجلاس کا ایجنڈا بیان کرتے ہوئے مولانا عبدالرشید نعیمی نائب صدر سنی علماء کونسل نے کہا کہ آج سے صرف ایک سال قبل معرض وجود میں آئی یہ تنظیم اس وقت اپنی ایک منفرد پہچان کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جس نے مساجد ومدارس کے علاوہ اسکول وکالج کی سطح پر پہنچ کر عوام کو دین وسنت اور انسانی فلاح و بہبود کی دعوت دی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے سنی علماء کونسل کے قیام کا مقصد واضح کیا کہ ہمارا مقصد دین وسنت کے صحیح پیغام کو ہرسطح پر عام کرنا اور انسانیت کے لئے کام کرنا ہے جس پر سنی علماء کونسل روز اول سے گامزن ہے اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ پریس کے نام جاری ایک بیان میں سنی علماء کونسل کے ترجمان اعلی مفتی معروف حسین اشرفی نے بتایا کہ اس موقع پر علماء کرام نے موجودہ ایل جی حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کی کڑے الفاظ میں مذمت کی جس میں غریب عوام کو سرکاری اراضی کے نام پر خواہ مخواہ پریشان کیا جارہا ہے۔موصوف نے کہا کہ سنی علماء کونسل اس فیصلے کے خلاف عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس فیصلہ کو کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا لہٰذا حکومت اپنے غلط فیصلے کو جلد واپس لے۔اس موقع پر ہر تحصیل وبلاک کے صدور، نائب صدور، سیکریٹری ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔ تقریب کا اختتام دعا وصلوات وسلام پر ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا