عید میلاد النبیﷺ وادی درہال میںجوش و خروش سے منائی گئی

0
0

زبیر ملک
درہال؍؍جامع مسجد درھال ملکاں میں جشون عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ۔جس میں کافی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی جلوس محمدی کی شروعات بانتھل زیارت سے ھو کر اپنے روایتی راستوں سے ھوتا ھوا جامع مسجد درھال میں آکر جلسے میں بدل گیا آج کی محفل کی صدارت حضرت علامہ مولانا حافظ محمد سعید صاحب قبلہ نے فرمای مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا ڈاکڑ محمد احمد نعیمی پروفیسر جامعہ ہمدرد تھے جلسے کی شروعات تلاوت قران پاک سے مبلغ دعوت اسلامی حضرت حافظ قاری محمد عزیر صاحب نے کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حافظ و، قاری نوشاد احمد نوری چیئرمین پیوپار منڈل درھال نے اپنے مخصوص میں گنگنای اور نظامت کے فرایض مفتی محمد تحسین رضا نے ادا کیے ڈاکڑ نعیمی صاحب نے حضور کے میلاد منانا قران و حدیث سے ثابت کیا اور آخر میں صدر محفل نے عوام اور بیوپار منڈل کا شکریہ ادا کیا اور دعاوں سے نوازا اور چیئرمین میلاد کمیٹی الحاج عبد الرشید نے بھی عوام کا شکریہ ادا کیا جلسے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا