لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے عید الاضحی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، "عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر، میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔”مقدس تہوار قربانی اور بھائی چارے کے جذبے کا جشن ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خوشی کا موقع ہم میں سے ہر ایک کو محبت، ہمدردی اور معافی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "عید الاضحی کا تہوار سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا آغاز کرے۔”