عوام کی مساوی ترقی اور فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیح :ستیش شرما

0
0

کھوڑ کا تفصیلی دورہ کیا۰عوامی اجتماع سے خطاب،بدھوال سے گگریال تک سڑک کی تعمیر کا اِفتتاح کیا

لازوال ڈیسک

جموں؍؍وزیر برائے خوراک، شہری رسدات امورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، اَمورِ نوجوان و کھیل کود،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، آئی ٹی اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگزستیش شرما نے آج کھور کا ایک تفصیلی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ہنومان چوک ، مائرہ جوریاں اور تروتی سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کیا۔ وزیر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لئے انتہائی جوش و جذبے اور جانفشانی کے ساتھ کام کریں گے۔

https://www.myneta.info/JammuKashmir2024/candidate.php?candidate_id=935
اُنہوں نے کہا کہ عوام کی مساوی ترقی اور فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور تمام عوامی شکایات اورمسائل کو فوری طور پر اَزالہ کیا جائے گا۔دورے کے دوران متعدد وفود نے وزیر موصوف سے ملاقات کی اور اُنہیں لنک سڑکوں کی تعمیر، بجلی کے بلوں، راشن کارڈوں، بے قاعدہ بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر ستیش شرما نے وفود کو یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے اُٹھائے گئے مختلف مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا اور کم سے کم وقت میں ا ن کا ازالہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے سیکٹورل افسران کے ساتھ بھی ایک میٹنگ منعقد کی اور اُنہیں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اُنہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق تمام ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے اُنہیں ان اہم کاموں کی تکمیل میں کسی بھی غیر ضروری تاخیر کے خلاف بھی متنبہ کیا۔وزیرستیش شرما نے بدھوال سے گگریال تک 750 میٹر لمبی سڑک کو بلیک ٹاپ کرنے سے متعلق کام کا بھی اِفتتاح کیا جو 10 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ حال ہی میں بننے والی حکومت لوگوں کی ترقیاتی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور اِس بات کا خیال رکھتی ہے کہ کوئی بھی اس کی بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے اور سب کی یکساں خدمت کی جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور روزگار حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا