وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن :ڈاکٹر جتیندر سنگھ
یواین آئی
جموں؍؍مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کے روز کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی سربراہی میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وکست بھارت کے تحت اس وقت ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جس دوران لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کرنے کی بھر پر سعی کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کی دہلیز پر آفیسران پہنچ رہے ہیں ، اب لوگوں کو سرکاری دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آفیسران گھر گھر جاکر لوگوں کے مسائل حل کررہے ہیں۔مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ جن فرقوں کو پچھلی حکومتوں نے نظر انداز کیا ، موجودہ سرکار ان کی اور خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہیں اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان کے مطابق موجودہ حکومت نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے وہ پورے کئے اور مودی کی گارنٹی کی یہ گاڑی اسی طرح چلیں گی۔مرکزی وزیر نے کہاکہ بی جے پی کی یہ سنسکرتی رہی ہے کہ یہاں کوئی لیڈر چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ مودی جی کی سربراہی میں ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پوری دنیا اس کا اعتراف بھی کرتی ہیں۔