عوام کو اجاڑنے سے بچانے کے لیے منصفانہ پالیسی مرتب کرنی چاہیے:شاہنوازچوہدری

0
0

کانگریس نے ایل جی انتظامیہ کے اراضی نوٹیفکیشن کے خلاف احتجاج کیا، واپسی کا مطالبہ کیا
شاہ نواز

جموں؍؍جے کے پی سی سی کے جنرل سکریٹری اور ڈی ڈی سی ممبر شری شاہنواز چودھری کی قیادت میں سینکڑوں کانگریس کارکنوں نے کانگریس لیڈر ش جتندر چب، آئی وائی سی سکریٹری شری اعجاز چودھری، جے کے پی سی سی سوشل میڈیا چیئر پرسن شری بلال رشید، ہیپی رندھاوا، اجے لکھوترا اور دیگر کے ساتھ سینئر لیڈران نے پریس کلب جموں کے باہر ایل جی انتظامیہ کے محکمہ ریونیو کی طرف سے جاری کردہ اراضی نوٹیفکیشن کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز دکھا کر ایل جی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔”ایل جی انتظامیہ جموں و کشمیر کے پسماندہ اور غریب لوگوں کے خلاف کام کر رہی ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ ہم اس غیر منصفانہ اراضی نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے زیر کنٹرول انتظامیہ لینڈ مافیا کے کاروبار میں ملوث بڑے شارکوں کوبچانے کیلئے راہ فرار اختیارکررہی ہے اوران کے بجائے غریب اور بے زمین لوگوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ شاہنواز نے احتجاج کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل جی انتظامیہ کو اس غیر معقول اور غیر منطقی اراضی نوٹیفکیشن کے بعد چھوٹے اور پسماندہ کسانوں، غریب عوام کو اجڑ جانے سے بچانے کے لیے منصفانہ اور عقلی پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔اگر بی جے پی کے کنٹرول والے ادارے اس غیر منصفانہ اور غیر معقول اراضی نوٹیفکیشن کو واپس نہیں لیتے ہیں تو کانگریس پارٹی وسیع احتجاج شروع کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا