عوام نے مودی-شاہ سے آزادی حاصل کرنے کا واضح پیغام دیا: راہل

0
0

اب ہندوستان کے لوگ آئین کی حفاظت کے لیے مل کر لڑیں گے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اس الیکشن میں ملک کے مینڈیٹ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو نہیں چاہتے ہیں۔مسٹر گاندھی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’یہ لڑائی آئین کو بچانے کی تھی، انہیں یہ بات تب سمجھ میں آئی جب حکومت نے کانگریس کے بینک اکاؤنٹس سیل کئے، وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈال دیا، تب میرے ذہن میں یہ خیال آیا۔ یہ واضح ہو گیا تھا کہ اب ہندوستان کے لوگ آئین کی حفاظت کے لیے مل کر لڑیں گے اور میرا یہ پختہ یقین آج درست ثابت ہو گیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے آئین کو بچانے کے لیے سب سے بڑا قدم اٹھایا۔ اس کے تحت کانگریس پارٹی نے انڈیا گروپ کے لیڈروں کو ساتھ لیا اور جہاں بھی اتحاد لڑا وہاں سب نے مل کر الیکشن لڑا اور ملک کو ایک نیا ویڑن دیا۔مسٹر گاندھی نے کہا، "یہ انتخابی نتیجہ انڈیا الائنس کا آیا ہے اور آئین کو بچانے کی ہماری مہم کامیاب رہی۔ ملک نے اس الیکشن میں وزیر اعظم نریندر مودی کو صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ملک اب انہیں نہیں چاہتا۔”
کانگریس لیڈر نے کہا، "ملک کو بچانے کا کام ہندوستان کے غریب لوگوں نے کیا ہے، قبائلیوں نے کیا ہے، مزدوروں نے کیا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ آئین ملک کی آواز ہے۔ ہندوستان کے سب سے غریب لوگوں نے ملک کو بچایا ہے۔” ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔”انہوں نے کہا کہ کل انڈیا گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس بلایا گیا ہے اور اس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اتحادی رہنما جو بھی فیصلہ کریں گے، اسی کے مطابق آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مسٹر گاندھی نے کشوری لال شرما کو امیٹھی سیٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ امیٹھی سے بہت قریب سے جڑے رہے ہیں اور انہیں آج اسی کا نتیجہ ملا ہے۔ اتر پردیش کے لوگوں نے آئین کی حفاظت کی ہے، ہم اس کے لیے ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بعد میں فیصلہ کریں گے کہ وہ رائے بریلی اور وایناڈ میں سے کس سیٹ کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا