عوام نے ضلع ہیڈ کوارٹر سے چرارشریف برائے راست سومو سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا

0
0

ایس ایس پی ٹریفک نے چرارشریف میں عوامی مطالبے کو حل کرنے یقین دہانی کرائی
غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ ایس ایس پی ٹریفک رورل، کشمیرآر پی سنگھ اور ڈپٹی ایس ایس پی بارھمولہ، بڈگام اور کپوارہ، مجاہد نظیر نے آج درگاہ علمدار کشمیر رحمۃ اللہ علیہ میں حاضری دی اور ٹریفک سروسیز کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ اس موقعے پر مقامی معززین نے ضلع ہیڈ کوارٹر سے چرارشریف برائے راست سومو سروس شروع کرنے اورسرینگر میں قائم گرین ویلی سومو سٹینڈ سے صبح سے شام 8 بجے تک چرارشریف کے لئے سومو سروس بغیر تعطل جاری رکھوانے کے احکامات صادر کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ جمعہ اور دوسرے موقعوں پر چرارشریف میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے عارضی انتظامات کے بجائے مستقبل طور اہلکار تعینات کرنے کی اپیل کی تو موصوف نے عوامی مطالبات کے متعلق جانتے ہی مسائیل حل کرنے کی فوراً یقین دہانی کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا