عوام فرقہ پرست جماعتوں سے دور رہے: چوہدری آصف فراق

0
0

نیشنل کانفرنس نے جموں کشمیر کے ہر طبقے کو برابر کی نگاہ میں رکھا
منظور سمسھال
ڈوڈہ؍؍نیشنل کانفرنس بلاک سیکرٹری کاہرہ چوہدری آصف فراق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہی ہر باشندے کو برابر کی عزت دی چاہے وہ مذہب کی بات ہو ذات پات کی بات ہو علاقوں کی بات ہو کشمیر اور جموں کی بات ہو سب کو ایک نظر سے دیکھا لیکن کچھ فرقہ پرست جماعت جو یہاں کی عوام کو ذات پات اور علاقوں میں تقسیمکر کے یہاں نیشنل کانفرس نے بنایا ہوا خوبصورت گلدستہ کو فرقہ پرست بنا نا چاہتے ہیں لیکن نیشنل کانفرنس آج بھی اس چمن کی رکھوالی کر رہی ہے ۔آنے والے انتخابات میں انشااللہ نیشنل کانفرنس فاروق صاحب اور عمر صاحب کی قیادت میں کٹھوعہ سے کپوارہ اور ڈوڈہ سے پونچھ تک اپنا جھنڈا گاڑھے گی اور کیں بڑی اور چھوٹی پارٹی اس لہر میں خود کی شکست کا تماشہ دیکھے گی جموں کشمیر کی عوام دیکھ رہی ہے کہ مہنگائی آسمان پر بے روزگاری اسمان پر تعمیر و ترقی کے خواب دیکھائے جارہے ہیں لیکن۔عوام غور کرے کہ آخر یہ کارواں کہاں جارہا ہے غریب عوام کی کوئی شنوائی نہیں عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک بار عمر عبداللہ صاحب کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں پھر دیکھیں خزاں کے موسم میں بھی بہار آے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا