عوام دشمن فیصلوں نے لوگوں کو انتظامیہ سے دور کر دیا:منجیت سنگھ

0
0

جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی بحالی اور جلد انتخابات کرانے پرزور دیا
لازوال ڈیسک
وجے پوراپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی بحالی اور جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وجے پور میں منعقدہ پارٹی ورکروں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ عوام اعتماد کی بحالی کے لئے جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہیں پچھلے چار سالوں سے بہت نقصان ا±ٹھانا پڑا ہے۔ ا±نہوں نے کہا”منتخب حکومت کی عدم موجودگی سے ترقیاتی عمل ٹھپ ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور جموں وکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مناسب مواقعے نہیں مل رہے ،اگر عوامی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ بیروکریسی کو جوابدہ بناکرعوام اور نوجوانوں کے لئے کام کرسکتی ہے“۔ انہوں نے کہاکہ بیروکریسی عوامی مسائل پر توجہ دیئے بغیر کام کر رہی ہے اور لوگوں پر فیصلے تھوپے جاتے ہیں، غلط فیصلوں سے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اپنی پارٹی صوبائی صدر کا مزید کہنا تھاکہ غریب کسان، مغربی پاکستانی رفیوجی، او بی سی ، ڈسپلیسڈ افرا د ودیگران نے سرکاری اراضی پر کاشت کرتے تھے ، سے زمین چھینی جارہی ہے۔ انتظامیہ کا غریب عوام کے تحت غیر انسانی رویہ ناقابل ِ بردداشت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سرکاری محکمہ جات میں کام کر رہے یومیہ اجرت ملازمین کی ریگولر آئزیشن کے لئے مناسب پالیسی ہونی چاہئے۔ لگاتار خالی پڑ ی آسامیاں مشتہر کی جائیں، سرحدی سیاحت کو فروغ دیاجائے اور سبھی خطوں کی یکساں ترقی یقینی بنائی جائے۔ اس سے قبل مقامی پارٹی ورکروں اور لیڈران نے اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کو ا±جاگر کیا جنہیں منجیت سنگھ نے بغور سنا اور یقین دلایاکہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر اِنہیں حل کرانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ اس ماہانہ اجلاس میں ایس ٹی ونگ ریاستی صدر چودھری سلیم عالم، ضلع صدر سانبہ رمن تھاپا، سنیئر نائب صدر سانبہ ریٹائرڈ رینجر نور حسین، سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی بڑی برہمناں اور نائب صدر پشپ راج، سابقہ چیئرمین رام گڑھ میونسپل کمیٹی رمیش بھگت ، نائب صدر سانبہ رام لال، سیکریٹری پنجابو را،م، بلاک صدر وجے پور موہن لال شرما، بلاک صدر رام گڑھ بچن چودھری، بلاک صدر بڑی برہمناں بابو رام بھگت، بلاک صدر راجپورہ رمن شرما، بلاک صدر سبمھ درباری لال، بلاک صدر سانبہ ہرجیت سنگھ، ضلع صدر یوتھ منگت رام، ضلع نائب صدر یوتھ سکندر چودھری، جنرل سیکریٹری یوتھ سانبہ ندیم چودھری، بلاک صدر یوتھ سانبہ سکھ دیو راج وغیرہ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا