عوام دشمن سرکاری ظالمانہ فرمان بابت لوگوں میں شدت کا ہیجان

0
0

عید گاہ ہاڑی مڑہوٹ میں مختلف مقامات سے وارد افراد نے کیا بے دخلی اراضی قانون مخالف احتجاج
زاہدہ خانم
سرنکوٹ ؍؍ جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکاری زمین قابضین کے خلاف جاری حکم نامے اور حال ہی میں تحصیلدار سرنکوٹ کی طرف سے جاری نوٹس کی مخالفت کرتے ہوئے سرنکوٹ کے صدر مقام سے تقریباََ آٹھ کلو میٹر کی دوری پر واقع عید گاہ ہاڑی مڑہوٹ میں مذہبی ، سماجی ، سیاسی اور سول سوسایٹی کی قیادت میں ایک احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں ہاڑی، مڑہوٹ ، موہڑہ بچھائی ، ڈوڈی ، راجاڑا کے علاقہ جات سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ سرکار غریب عوام کے ساتھ سرا سر ناانصافی کر رہی ہے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ سرپنچ ایسوسیایشن ضلع پونچھ کے صدر سکندر نورانی نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکار جلد اس حکم نامے کو واپس لے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر حکام کے خلاف سراپا احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ سرکار اس قسم کے کالے قوانین لا کر غریب عوام کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔ اپنے خطاب میں بی ڈی سی چیر پرسن نذیر حسین نے کہا کہ یہ مظلوم عوام یہاں کی ہی بسنیکی ہے کہیں باہر دوسرے ملک سے آ کر یہاں نہیں بسے ہیں۔ انہوں نے بھی سرکار سے یہی مطالبہ کیا کہ انتظامیہ جلد اپنے اس حکم نامے کو واپس لے تاکہ مستقبل میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا