عوامی مدعوں پر انتظامیہ کی توجہ درکار

0
0

پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کی زیر نگرانی عوامی مشاورت
ریاض ملک
منڈی۔ پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کے چئیر مین محمد فرید ملک کی نگرانی میں عوامی مشاورت کا اہتمام کیاگیا۔جس میں گاوں اڑائی کی تینوں پنچائیتوں کی عوام نے شرکت کی۔ اس دوران سابق سرپنچوں پنچوں کے علاوہ لوگوں نے بھی شرکت کی۔ جہاں گاوں کے تمام تر ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اڑائی روڈ کی خستہ حالی، سیاحت کت شعبہ کو مزید فعال بنانا، دیگر ترقیاتی کاموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانا، اپس میں اتفاق واتحاد کی فضاء کو قائیم رکھنے کے لئے اپسی تال میل جیسے موضوعات زیر بحث رہے۔ سابچ سرپنچ محمد اسلم ملک، محمد اسلم تانترے، سماجی کارکن شکیل احمد پرے، نواز شریف ملک، سابق پنچائیت ممبر محمد زمان سماجی کارکن اخلاق محمود پرے کے علاوہ متعدد شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جس پر فرید ملک نے تمام لوگوں کو یقین دلایاکہ اس وقت گاوں اڑائی کی خستہ حال سڑک کو لیکر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایاجاےگا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کئی بار انتظامیہ کو متعدد بار اس سڑک کے حوالے سے بتایاگیا۔ لیکن انہوں نے گاوں کی اواز کو سن کر بھی ان سنی کردیا جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں ایک اور حادثہ میں ایک مزید قیمتی جان کا سڑک حادثہ میں زیاں ہواہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا