عمر عبد اللہ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ بن گئے، سریندر چودھری نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر، نیشنل کانفرنس کےنائب صدر عمرعبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پرحلف لیا۔

https://jknc.co.in/
حلف برادری کی یہ تقریب یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر کنوکیشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) میں منعقد ہوئی جہاں جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ اور ان کے منتخب اراکین کو اپنےعہدوں کوحلف دلایا۔
نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر سریندر چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پرحلف اٹھایا جبکہ پارٹی کے لیڈروں جاوید ڈار،سکینہ یتو، جاوید رانا اور ستیش شرما چمب نے کابینہ وزیروں کے طور پرحلف لئے۔
حلف براداری کی اس تقریب میں جن نمایاں لیڈروں نے شرکت کی ان میں سینئر کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی، کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی، سماج وادھی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، سی پی آئی (ایم) لیڈر پرکاش کرت اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ شامل تھے اور اس موقع پر نینشل کانفرنس کے تمام لیڈران موجود تھے۔
عمر عباللہ جموں وکشمیر میں یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ ہوں گے جبکہ اس عہدے پر دوسری بار فائز ہوں گے۔
ان کی پہلی میعاد 2009 سے 2014 تک کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت کے تحت جموں و کشمیر کی ریاست کی مکمل حیثیت کے دوران تھی۔
ذرائع کے مطابق عمر عباللہ بدھ کو ہی تین بجے تمام ایڈمنسٹریٹیو سکریٹرز کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
جموں وکشمیر میں دس برسوں کے طویل وقفے کے بعد عوامی حکومت بن رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں میں، این سی اور کانگریس نے 48، بی جے پی نے 29 اور پی ڈی پی نے تین پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اے اے پی کے معراج ملک نے اروند کیجریوال کی قیادت والی پارٹی کو جموں و کشمیر میں پہلی بار انتخابی جیت دلائی ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا