عمرعبداللہ نے بڈگام اور گاندربل نشستوں پر جیت حاصل کی

0
0

سری نگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل نشستوں پر جیت حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے گاندربل میں اپنے مد مقابل امیدوار کو دس ہزار ووٹوں اور بڈگام میں پی ڈی پی امیدوار کو 18ہزار ووٹوں سے ہرا دیا۔

https://jknc.co.in/
جیت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران عمر عبداللہ نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں سے نیشنل کانفرنس کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں تاہم یہاں کے لوگوں نے ان طاقتوں کو آج جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے ہمیں ختم کرنے کی سازشیں کیں آج ان کاسیاسی کیرئیر ختم ہو کررہ گیا ہے۔
عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ یہاں کے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے نیشنل کانفرنس کو منڈیٹ دیا ہے اور ہم بھی اس پر کھرا اترنے کی بھر پورکوشش کریں گے۔
این سی نائب صدر عمر عبداللہ نے مبارکبادی پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

https://lazawal.com/?page_id=182911/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا