نئی دہلی ، (یواین آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی نے پاکستان میں کانگریس کے رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو کے برتاؤاور بیان بازی کے تعلق سے آج انکی سخت نکتہ چینی کی ہے ۔
پارٹی نے نیشنل ہیرالڈ اخبار میں رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے متعلق تبصرے پر بھی کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔
بی جےپی ترجمان سمبت پاترا نے یہاں صحافیوں سے کہا،’’ سدھو کا پاکستان کی تعریف کرنا اور عمران خان کی مدح سرائی کرنا اور اسی وقت ہندستان کے بارے میں خراب الفاظ استعمال کرنا ۔محترمہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کوپارٹی میں اپنے قریبی لیڈر کے برتاؤکے بارے میں فیصلہ کرناچاہئے ۔‘‘انھوں نے پوچھا کہ کہ مسٹر سدھو کو 14کروڑ کی آبادی والی سکھ برادری کے بارے میں بولنے کا حق کس نے دیاہے