جے کے سی اے کا عمران ملک کی محنت اور ثابت قدمی پراِظہارِاطمینان ونیک خواہشات
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مسٹر وی وی ایس لکشمن، ہیڈ کرکٹ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے موصول ہونے والے ایک مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ آل انڈیا مینز سلیکشن کمیٹی نے عمران ملک کو2024-25ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ہائی پرفارمنس مانیٹرنگ پروگرام کے لیے منتخب کیا ہے۔
ذیلی کمیٹی جے کے سی اے عمران ملک کی محنت اور ثابت قدمی کو دیکھ کر خوش ہے جسے نیشنل سلیکٹرز نے تسلیم کیا ہے اور امید ہے کہ عمران ملک محنت جاری رکھیں گے اور قومی سلیکٹرز کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ جموں و کشمیر کا کرکٹ برادری بھی خوش ہے کہ عمران ملک ایک بار پھر قومی سلیکٹرز کے ریڈار میں آ گئے ہیں۔
مؤثر اور مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے، NCA نے تفصیلی ہدایات کا ایک سیٹ جاری کیا ہے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن، جے کے سی اے کی طرف سے عمران ملک کو اس پر سختی سے عمل کرنے کے لیے مطلع کیا گیا ہے۔ نگرانی میں چوٹ کی روک تھام اور کھلاڑیوں کے اوورلوڈ کو ٹریک کرنے کے لیے GPS یونٹ بھی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو ذاتی GPS مانیٹرنگ یونٹ جاری کیا جائے گا۔