عظیم شخصیات کے مجسمے ہٹانے کے پیچھے کیا ارادہ ہے؟

0
0

پارلیمنٹ ہاؤس سے گاندھی، امبیڈکر اور شیواجی کے مجسموں کو ہٹانے پر کانگریس ناراض
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس سے بابائے قوم مہاتما گاندھی، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسموں کو ہٹانے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مہاراشٹر میں ملی شکست کا بدلہ لینے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس سے مجسموں کو ہٹانا مہاراشٹر کے لوگوں سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ووٹ نہ دینے کا بدلہ لینا ہے۔ گاندھی جی، ڈاکٹر امبیڈکر اور شیواجی مہاراج کے مجسموں کو ہٹانے کے حوالے سے حکومت چاہے جو بھی دلیل دے، حقیقت یہ ہے کہ اس نے مہاراشٹر کے لوگوں سے بدلہ لینے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر وضاحت دے۔
انہوں نے کہا، ’’مہاراشٹر کے لوگوں سے بدلہ لینے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے شیواجی کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ غصہ نکالنے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ جب نریندر مودی نے کہا کہ فلم گاندھی کے آنے سے پہلے گاندھی جی کو کوئی نہیں جانتا تھا‘‘۔عوام نے جواب دیا تو انہوں نے گاندھی جی کا مجسمہ ہٹا دیا ،جب ہم نے انتخابات میں آئین کو بچانے کی مہم چلائی تو اپنا غصہ نکالنے کے لیے امبیڈکر کے مجسمے کو کہیں پیچھے دھکیل دیا۔ جب مہاراشٹر کے عوام نے انتخابات میں منہ توڑ جواب دیا تو انہوں نے بدلہ لینے کے لیے شیواجی مہاراج کے مجسمے کو ہٹا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے ہیریٹیج فیچرز کی دیکھ بھال اور ترقی اور پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں قومی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کے پورٹریٹ اور مجسموں کی تنصیب کے حوالے سے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں لیکن حیران کن طور پر پورٹریٹ اسٹیچو کمیٹی کا آخری اجلاس 18 دسمبر 2018 کو ہوا، جب کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کل یہ معاملہ اٹھایا تو حکومت نے جھوٹ بولا کہ سیاسی جماعتوں سے بات ہوئی تھی جبکہ کسی سیاسی جماعت سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایسی صورت حال میں بی جے پی کو ملک کے لوگوں کے سامنے واضح کرنا چاہئے کہ عظیم شخصیات کے مجسمے ہٹانے کے پیچھے کیا ارادہ ہے؟

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا