عرس پاک حضرت ناگاباجی صاحب اختتام پذیر

0
0

لاکھوں زائرین کی شرکت،انتظامیہ غائب؟
سہولیات اورانتظامات کا فقدان اورانتظامیہ کی عدم توجہی سے زائرین میں غصے کی لہر

لازوال ڈیسک

براوی(کالاکوٹ)؍؍ہرسال کی طرح امسال بھی کالاکوٹ کے براوی میں سالانہ عرس پاک حضرت ناگاباجی صاحب عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیاجس میں لاکھوں زائرین نے شرکت کی۔4جنوری سے شروع ہونے والی روح پرورتقریبات کے دوران لاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور روحانی تقریبات سے فیضیاب ہوئے،تاہم امسال انتظامیہ کارویہ انتہائی مایوس کن رہاجس سے زائرین کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا،مذہبی،روحانی وسماجی تقریبات میں جہاں انتظامیہ پانی ، بجلی، سڑک ، ٹرانسپورٹ وغیرہ کاپیشگی انتظام کرتی ہے وہیں امسال یہاں کالاکوٹ عرس پاک کے تئیں انتظامیہ نے انتہائی اورشرمناک بے رخی اپناتے ہوئے لاکھوں زائرئن کو مشکلات سے دوچارکیا جس کولیکر لوگوں میں زبردست غم وغصے کی لہردیکھنے کوملی۔ متعددزائرین نے ’لازوال‘سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کوکوئی چھوٹی کابڑی تقریب کیوں ن ہوانتظامیہ کی جانب سے بہترانتظامات کئے جاتے ہیں ،یہ ایک خوبصورت روایت رہی ہے لیکن یہاں عرس پاک کیلئے انتظامیہ نے جو رویہ اپنایایہ حیران کن ہے۔ ایک نوجوان زائرنے بتایاکہ انتظامیہ کارویہ شرمناک ہے، جب کسی گائوںمیں کوئی ’منتری‘آتاہے توپوری انتظامیہ اُس کے آگے پیچھے گھومتی اوردم ہلاتی ہے لیکن مسلمانوں کی اس روحانی تقریب میں جہاں لاکھوں زائرین تشریش لاتے ہیں اور ہرسال یہاں سالانہ عرس انعقادپذیرہوتاہے،یہاں کیلئے کوئی کسی قسم کاانتظام نہیں کیاجاتا، پینے کے پانی سے لیکرٹرانسپورٹ کے نظام تک ہر جگہ انتظامیہ غائب نظرآئی جس سے زائرین کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔درجنوں زائرین کے مطابق اس سال کاانکاانتظامیہ کی جانب سے انتظامات سے متعلق رویہ انتہائی مایوس کن اورحیران کن رہاکیونکہ ایک ہفتے تک چلنے والی روح پرورتقریبات کے دوران انتظامیہ نے بیگانوں والارویہ اپناتے ہوئے یہاں کسی قسم کاکوئی انتظام نہیں کیاجس سے ملک بھرکے مختلف علاقوں سے یہاں آنے والے زائرین کے اذہان اوردِل مجروح ہوئے اور ان کے جذبات کیساتھ انتظامیہ کایہ کھلواڑ ناقابل برداشت ہے۔منگل کے روزعرس پاک کی اختتامی تقریب اجتماعی دعائیہ محفل کیساتھ اختتام پذیرہوئی جس میں قریب ایک لاکھ زائرین نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا