عراق میں مسلح افراد کا حملہ، دو ہلاک

0
0

بغداد، // عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب جمعہ کو نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

شمالی بغداد آپریشنز کمانڈ کے الحیداری نے بتایا کہ مسلح افراد نے المشہدانی قبیلے کے رہنما شیخ سعید المشہدانی پر شام کے وقت اس وقت حملہ کیا جب وہ بغداد سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع گاؤں الطارمية میں اپنے فارم کی طرف جا رہے تھے۔ المشہدانی کو سینے میں گولی لگی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا، جب کہ ان کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز کو موقع پر ایک کسان کی لاش بھی ملی۔

انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ المشہدانی فارم پر کام کرنے والے کسان کو بندوق برداروں نے گولی مار دی۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا