عدالت کا میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے کا حکم

0
0
 لاہور: سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا۔لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع ک خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل علی ظفر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بلاوجہ الزامات عائد کیے، میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے جس کے باعث پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی لہذا عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا جب کہ میشا شفیع کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا