ایس پی۔بی ایس پی نے اٹھائے سوال،کہاجھوٹاانکائونٹر
یواین آئی
جھانسی؍؍اترپردیش کے ضلع پراگ راج میں امیش پال قتل واردات میں فرار ملزم اور مافیا عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد اور شوٹر غلام کو آج جھانسی کے بڑا گاؤں تھانہ علاقے میں یوپی اے ٹی ایس نے مبینہ مسلح انکاونٹر میں ہلاک کردیا۔ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق یہ دونوں موٹر سائیکل سے مدھیہ پردیش کے راستے فرار ہونے کو کوشاں تھے کہ اسی دوران بڑا گاؤں تھانہ علاقے پاریچھاباندھ کی جانب جانے والے کچے راستے پر ان کا ایس ٹی ایف ٹیم کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا۔ ایس ٹی ایف کے دعوی کے مطابق انہوں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ کردی جوابی کاروائی میں دونوں ہلاک ہوگئے۔ دونوں کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے پانچ پانچ لاکھ روپئے کے انعام کا اعلا ن تھا۔دونوں کی لاشیں ایمبولنس کے ذریعہ جھانسی میڈیکل کالج میں لائی گئی ہیں اور یہی پر ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ایس پی نویندو اور ایس ٹی ایف کے ڈی ایس پی ومل کررہے تھے۔ مقتول بدمعاشوں کے قبضے سے جدید ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ اسد شہ زور لیڈر عتیق احمد کا بیٹا ہے جو امیش پال قتل میں شامل تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق مونٹھ اور بڑا گاؤں تھانہ علاقے میں عتیق کے بیٹوں کو پناہ ملنے کا شبہ کے درمیان یہ تھانہ علاقہ پولیس کے رڈار پر تھا۔ اس سے پہلے بھی اس علاقے میں بدمعاشوں کی تلاش کے لئے پولیس کا آجانا لگاہوا تھا۔وہیں امیش پال قتل کے ملزم اسد او غلام کے جھانسی میں پولیس مڈھ بھیڑ میں مارے جانے پر سماج وادی پارٹی(ایس پی)اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اترپردیش پولیس کے طرز عمل پر سوال کھڑا کیا ہے۔جھانسی کے بڑا گاؤں علاقے میں جمعرات کی دوپہر پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی) کے ساتھ مبینہ مڈھ بھیڑ میں مافیا عتیق احمد کا بیٹا اور امیش پال قتل واردات کا ملزم اسد اور اس کا ساتھ شوٹر غلام ہلاک ہوگئے۔بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال قتل کے مین گواہ امیش پال کا گذشتہ 24فروری کو پریاگ راج کے دھومن گنج علاقے میں اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر کے باہر گاڑی سے اتررہے تھے۔ اس واقعہ میں ان کے دو سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے تھے۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اسد اور غلام کے مڈھ بھیڑ میں مارے جانے کا موازنہ کانپور میں دو سال پہلے ہوئے وکاس دوبے کے قتل سے کرتے ہوئے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ریاست کے مین اپوزیشن جماعت ایس پی کے صدر اکھلیش یادو نے اسے جھوٹا انکاونٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بھائی چارے کے خلاف ہے۔مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ پریاگ راج کے عتیق احمد کے بیٹے و ایک دیگر کی آج پولیس مڈھ بھیڑ میں ہوئے قتل پر متعدد اقسام کی باتیں لوگوں کے زبان پر ہیں۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ وکاس دوبے کے واقعہ کو دہرائے جانے کی ان کا شبہ سچ ثابت ہوا ہے۔ لیکن واقعہ کے پورے حقائق عوام کے سامنے آس کے اس کے لئے اعلی سطحی جانچ ضروری ہے۔ایس پی سربراہ نے ٹوئٹ میں لکھا’ جھوٹے انکاونٹر کر کے بی جے پی حکومت سچے مسائل سے دھیان بھٹکانا چاہ رہی ہے۔ بی جے پی عدلیہ میں یقین نہیں رکھتی ہے۔ آج کے و حالیہ انکاونٹروں کی بھی جانچ پڑتال ہو و خاطیوں کو چھوڑا نا جائے۔صحیح غلط کے فیصلوں کا حق حکومت کا نہیں ہوتا ہے۔ بی جے پی بھائی چارے کے خلاف ہے۔ادھر ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے ایس ٹی ایف کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے کہا کہ امیش پال اور پولیس کے جوانوں کے قاتلوں کا یہی حشر ہونا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا’یوپی ایس ٹی ایف کو مبارک باد دیتا ہوں۔ امیش پال ایڈوکیٹ اور پولیس کے جوانوں کے قاتلوں کو یہی حشر ہونا تھا۔