عام آدمی پارٹی کے احتجاج کے درمیان پٹیل چوک علاقے میں دفعہ 144 نافذ

0
96

نئی دہلی، // دہلی پولس نے منگل کے روز پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہرہ کرنے والے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کارکنوں سے کہا کہ وہ 5 منٹ کے اندر پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کو خالی کردیں، کیونکہ ان کے پاس مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
پولس نے پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کے باہر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ احتجاج کے لیے کوئی اجازت نہیں ہے، اور علاقے کو 5 منٹ کے اندر کلیئر کر دیا جائے”۔
عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ وہ شراب پالیسی کے معاملے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کے لئے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرے گی، جس کے بعد پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
اس کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولس نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کو کسی بھی گاڑی کو تغلق روڈ، صفدر جنگ روڈ یا کمال اتاترک مارگ پر کہیں بھی رکنے یا پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا