عام آدمی پارٹی نے مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا

0
0

کہاجموں و کشمیر میں عوام کو بیوروکریٹک حکومت کی طرف سے سلسلہ وار احکامات کے ذریعے پریشان کیا جا رہا ہے
لازوال ڈیسک
جموں// عام آدمی پارٹی جموں نے پری پیڈ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب اور غیر قانونی ٹول پلازہ کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف عوام دشمن فیصلے بند کرو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر نرمل مہانا، اگیا کور، فینسی مام، سشما ملہوترا، ترپتا دیوی، کلدیپ کمار ، ہرپریت سنگھ، امیت لینگر، راجیش بالی، مہر سنگھ، ڈاکٹر راجندر تھاپا، سرپنچ رویندر سنگھ،ایس امریک سنگھ ساسن، جیش گپتا، راجیش پرگوترا، ایڈووکیٹ۔ سندیپ شرما، ڈکشٹ گپتا، ایس پرتھ پال سنگھ، شادی لال، آصف گل، چوہدری گلزار،الطاف شاہ، چوہدری محفوظ اور کئی دیگرام شامل تھے۔وہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آپ کے سینئر لیڈروں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پہلے ہی دونوں طرح سے پریشان ہیں۔اقتصادی طور پر اورسیاسی طور پر دہشت گردی کے طویل دور کے پیش نظر اور موجودہ سیکورٹی کی صورت حال، ایسے میںٹیکسوں کے معاملے میں جموں و کشمیر کو دیگریوٹیز یا ریاستوں کے ساتھ مساوی نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر جب کوئی اس طرح کی سہولیات یہاں جموں و کشمیر میں دستیاب ہیں۔ اے اے پی کے لیڈروں نے مودی حکومت کو دبانے پر زور سے تنقید کی۔وہیں اے اے پی لیڈران نے یوٹی انتظامیہ اور مرکز کی تنقید کی کہ میٹر کی تنصیب ،جموں میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ اور کشمیر کے علاوہ دیگر عوام دشمن فیصلے پرناراضگی کا اظہار کیا ۔انہوں نے الزام لگایا جموں و کشمیر میں عوام کو بیوروکریٹک حکومت کی طرف سے سلسلہ وار احکامات کے ذریعے پریشان کیا جا رہا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ ہر حال میں متحد رہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا