عام آدمی پارٹی نے جموں میں پارٹی کا بارھواں یوم تاسیس منایا

0
0

وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہوگی :سفیر چوہدری
شیراز چوہدری
جموں؍؍عام آدمی پارٹی کہ کارکنان اور لیڈران نے پارٹی کا 12 واں یوم تاسیس جموں کے پارٹی دفتر میں کیک کاٹ کر روایت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔اس موقع پر پارٹی کے سینئررہنما سفیر چوہدری کے ساتھ ساتھ اور بھی لیڈران موجود تھے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی لیڈر راجیش پگوترا نے کہا 26 نومبر 2012 کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینیر اروند کیجریوال نے چند لیڈران کے ساتھ مل کر پارٹی کی بنیاد ڈالی تھی انہوں نے کہا عام آدمی پارٹی انقلاب سے نکل کر وجود میں ائی تھی اور اس پارٹی کو دلی کی عوام نے برسر اقتدار لایا اس موقع پر سفیر چوہدری نے کہا وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کی سرکار ہوگی اور وہی سرکار عام لوگوں کی سرکار ہوگی انہوں نے عوام سے اپیل کی انے والے انتخاب میں اروند کیجریوال کی سوچ کے ساتھ ہم سب کو مل کر چلنا ہے اور ملک میں بدلاؤ لانا ہے انہوں نے کہا موجودہ دور میں ملک کا نوجوان بے روزگاری کا شکار ہوا ہے اس دور میں نوجوانوں کو امید کی کرن صرف اروند کیجریوال میں ہی نظر ارہی ہے اس موقع پر پارٹی کے اور بھی لیڈران اور ورکران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا