ریاض ملک
پونچھ؍؍پونچھ کے تاریخی وکٹوریہ ہال میں منایا گیا جس میں اسکول پرنسپل محترمہ روپیندر کور کی مجموعی نگرانی میں سمپوزیم کے ساتھ ساتھ پینٹنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام ایجوکیشن اینڈ کلچرل سیل اور گائڈنس اینڈ کونسلنگ ونگ کے زیر اہتمام ہوا۔ ہال طلباء اور اسکول سے وابستہ سٹاف ممبران سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔اس موقع پر طلبہ کے علاوہ متعدد فیکلٹی ممبران نے بھی خطاب کیا اور موضوع پر روشنی ڈالی۔ شبیہ الحسن سینئر لکچرر، غلام رسول سینئر لکچرر، اعجاز حسین شاہ سینئر لکچرر، اور ایس اے بوکن وائس پرنسپل نے موضوع کے اعتبار سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔شبیہ الحسن اور محمد اقبال سینئر لکچرر نے یکے بعد دیگرے پروگرام کی نظامت اور ایم ٹی آر سریتا دیوی لکچرر اور محمد الیاس سینئر لکچرر جیوری کے ممبر رہے۔نذیر حسین لکچرر، محترمہ بھارتی سہگل لکچرر، محترمہ جگجیت کور لکچرر اور مسٹر طارق محمود ووکیشنل ٹرینر اس پروگرام کا حصہ رہے اور پروگرام کا اختتام قابل قدر پرنسپل محترمہ روپندر کور کے خطاب کے ساتھ ہوا۔