یواین آئی
بیتیا؍؍بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے نوتن تھانہ علاقے کے ملاہی گاؤں کے نزدیک چندراونتی ندی کے کنارے سے پولیس نے آج عاشق موشوق جوڑے کی لاشیں برآمد کی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر چندراوتی ندی کے کنارے سے دو لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ہلاک شدگان کی شناخت منٹو کمار (17)اور شہناز خاتون(16)کے طورپر کی گئی ہے ۔دونوں نوتن ہائی اسکول میں پڑھتے تھے ۔اس سے پہلے منٹو کے والد فریش ساہ نے دو دن پہلے نوتن تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کا بیٹا لاپتہ ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس شہناز کے چچا گلشن میاں،امیر میاں اور بھائی صلاح الدین کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔