عازمین حج کی پیشگی رقم اور دستاویزات جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی// حج بیت اللہ 2025 کے لیے جانے والے عازمین کے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اور اب عازمین کے حج اخراجات کی پہلی قسط 1,30,300 روپے 31 اکتوبر رات 11.59 بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔

https://www.hajcommittee.gov.in/

اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی میں تمام ضروری دستاویزات اور میڈیکل سر ٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 5 نومبر کر دی گئی ہیں۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کادفتر ہفتہ، اتوار اور دیوالی کی گزیٹیڈ چھٹی کے علاوہ کام کے دنوں میں کھلا رہےگا اور حج سے متعلق دستاویزات جمع لیے جائیں گے۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا