ظفر اقبال منہاس اپنی پارٹی سے مستعفی

0
0

سری نگر، 20 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس منگل کے روز پارٹی سے مستعفی ہوئے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل منہاس کا استعفیٰ اپنی پارٹی کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے  حال ہی میں دو بڑے لیڈروں عثمان مجید اور نور محمد نے اس پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی ہے موصوف لیڈر نے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ‘میں نے اپنی پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے اور یہ میرے کارکنوں کی مانگ تھی’۔

انہوں نے کہا: ‘میں نے ابھی مستقبل کے لئے کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘میں نے ابھی کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے آنے والے دنوں میں میرے کارکن طے کریں گے کہ آیا میں کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا یا ایک آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑوں گا’۔

ظفر اقبال منہاس پی ڈی پی سے علاحدگی اختیار کرنے کے بعد اپنی پارٹی کے بانی ارکین میں سے ہیں۔

سید الطاف بخاری نے اپنی پارٹی کی داغ بیل سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے کچھ ماہ بعد ڈالی تھی۔

حالیہ لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا