طیبہ گارڈن بنگال کے اکیڈمک بلاک کیلئے ۱۰؍لاکھ کا تحفہ

0
0

علما ومشائخ کے ہاتھوں نئی بلڈنگ کے سنگ بنیاد کا افتتاح ، مرکز کیرالا تعلیمی میدان میں انقلابی پیش رفت
کالی کٹ؍کولکتہ(عبدالکریم امجدی)
جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر انتظام چل رہے طیبہ گارڈن بنگال کیلئے مرکز المنی نیشنل کمیٹی آف متحدہ عرب امارات کی جانب سے اکیڈمک بلاک کے لئے ۱۰؍لاکھ کا گرانقدر تحٖفہ پیش کیا گیا ہے ۔یہ تحفہ ویسٹ بنگال میں مرکز طیبہ گارڈن کے ۱۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر دیا گیا ۔ گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کی سرپرستی میں شمالی مشرقی ریاستوں میں تعلیمی ،سماجی وفلاحی امور کے لئے ویسٹ بنگال کے دکھن دیناجپور ضلع کے مانجھ گائوں میں مرکز طیبہ گارڈن کو مرکزی ادارہ بنایا گیا ہے ۔ جس کے ۱۰؍سالہ تکمیل پر تین روزہ عالیشان پیمانہ پر یکم تا ۳؍مارچ کو ۱۰؍سالہ جشن منعقد ہورہا ہے ۔۳؍ہزارامربع فٹ پر زیرتعمیر نیو اکیڈملک کامپلکس کے ۱۰ ؍ہزار اسکوائر فٹ کے فرسٹ بلاک کی تعمیر مرکز المنی نیشنل کمیٹی آف متحدہ عرب امارت کی جانب سے کیا جارہاہے ۔جس میں ۳۲؍کلاس روم ،سائنس لیب ،کمپیوٹر روم ،گارڈن ،وسیع ھال ،پلے گرائونڈجیسی سہولیت پر مشتمل ایک ہزار طلبہ کے لئے انتظام وانصرام کیا گیا ہے ۔جامعہ مرکز کے قومی تعلیمی ادراہ جوکہ ایم ہینڈس کے تحت یہ کام انجام دیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ ۲۰۱۲میں جامعہ مرکز کے ہونہار طالب عالم حضرت مولانا ظہیر الدین نورانی کی قیادت میں کالج آف انٹراگریٹیڈ اسٹڈیذیعنی ثانویہ کے لئے قیام عمل میں آیا ۔جس میں ابتدا میں ۹ بچے شامل تھے ۔ آج ۱۰؍ سالہ قلیل مدت میں ویسٹ بنگال کے علاوہ آسام ،تریپورہ ،منی پور ،جھارکھنڈاور اڈیشہ کے طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ غریب ومساکین طلبہ کے لئے خصوصی پروجیکٹ ہے ۔ فی الحال دینی وعصری تعلیمی ،فلاحی کے ۱۸؍ادارہ ہیں جس میں ۳۵۰۰ طلبہ مختلف علوم وفنون میں زیر تعلیم ہیں ۔مزید سماجی اور فلاحی اسکمیوں کے تحت تقریبا ایک لاکھ سے زائد لوگ مستفیض ہورہے ہیں ۔
جامعہ مرکز کے نیشنل مشن کو سب سے پہلے بنگال سے شروع کیا جارہا ہے ۔ آس پاس کے نواحی علاقہ میں ۱۰؍گائوں کو انکے تعلیمی ،وفلاحی کاموں کیلئے گود لیا گیا ہے ۔اس موقع پر سنگ بنیاد کے خصوصی مہمان دکھن دیناجپور کے ضلع کلکٹرویجن کرشنا رہے ۔ انہوں نے افتتاحی خطاب میں جامعہ مرکز کی قومی تعلیمی پالیسی کوسراہا ۔ اس موقع پر اہم شرکا میں مرکزالمنی یو اے ائی قومی کمیٹی کے اہم اراکین عمرفاروق صاحب ،اکبر شاہ صاحب ،طیب محمد،محمد علی ،مناف وجامعہ مرکز ڈپٹی رجسٹراکنجی محمد ثقافی،مرکز المنی صدرسینٹرل کمیٹی مولانا سی پی عبید اللہ ثقافی ،چیف کوآرڈینٹر اکبر بادشاہ ثقافی ،جنرل سکریٹری سی صادق نے شرکت کیا ۔ فینائنس سکریٹری جوہر کنا منگلم کے اسما قابل ذکر ہیں ۔مولانا ظہیر الدین نے اس موقع پر شمالی مشرقی ریاستوں کے ثقافی علما سے کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر خانوادئہ غوث اعظم کے عظیم چشم وچراغ سید عفیف الدین جیلانی ،گرانڈ مفتی آف شیخ ابوبکر احمد سمیت ملی وہنما ،مذہبی قائدین شرکت کر رہے ہیں ۔۳ روزہ کانفرنس بنگال میں تعلیمی وفلاحی انقلاب کی اہم پیش رفت ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا