طیارے میں تکنیکی خرابی ،چدمبرم دہلی لوٹے

0
0

چنئی؍؍انڈیگو ایئرلائنس کے چنئی سے کویمبٹور جانے والے ایک طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم منگل کو کویمبٹور کا سفر ملتوی کرکے دہلی لوٹ آئے ۔ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ صبح چھ بج کر 15منٹ پر طیارے نے کویمبٹور کے لئے پرواز بھرنی تھی لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز ملتوی کرنی پڑی۔گڑبڑی کا پتہ چلنے پر سابق مرکزی وزیر نے کویمبٹور کا سفر منسوخ کردیااور صبح 10بجے ایئر انڈیا کے طیارے سے دہلی روانہ ہوگئے ۔انڈیگو ایئرلائنس کے طیارے کی تکنیکی خرابی دور کرلی گئی ہے اور صبح آٹھ بج کر 45منٹ پر وہ کویمبٹور روانہ ہوگیا۔اس دوران ممبئی اور اومان کے مسقط سے آنے والے ایئرانڈیا کے دو طیاروں کا راستہ بدل کر انا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سمت کردیاگیا۔خراب موسم کی وجہ سے طیارے حیدرآباد ہوائی اڈے پر نہیں اتر سکتے تھے ۔ہوائی اڈے کے افسروں نے بتایا کہ موسم میں بہتری ہونے پر طیارے حیدرآباد ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا