رسول پاک ؐ کی تعلیمات کی پیروی میں ہی اصل کامیابی مضمر:قاری شبیرنوری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍طارق ابرارآفیشل کے زیراہتمام کلب ہائوس پرآن لائن طرزپرجشن ِ عیدمیلادالنبی ؐ کانفرنس کاانعقادکیاگیاجس میںقاری شبیراحمدنوری امام وخطیب مرکزی جامع مسجدکریانی تالاب جموں نے مہمان مقررکے طورپرشرکت کی۔اس کے علاوہ محمداسلم کھٹانہ ،محمدوقارصدیقی ،ابدال خان قادری ،مختارمستانہ اورعبدالغنی پردیسی نے نعت خواں کے طورپرشمولیت کی۔ پروگرام کاآغازنامورادیبہ وشاعرہ اورطارق ابرارآفیشل کلب ہائوس چینل کی فعال ممبرنسیم اخترکے ابتدائیہ کلمات سے ہوااورپروگرام کوباقاعدگی سے نعت رسول مقبول کے ساتھ شروع کرنے کیلئے محمداسلم کھٹانہ کومدعوکیا۔محمداسلم کھٹانہ کاتعلق راجوری سے ہے ۔آپ نے بہت ہی عمدہ نعت رسول مقبولؐ کانذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعدنامورادیب وصحافی طارق ابرار نے مہمان مقررقاری شبیراحمدنوری کاتعارف پیش کرتے ہوئے انہیں خطاب کی دعوت دی۔ قاری شبیراحمدنوری نے میلادکے معنی،اہمیت اورفضیلت کے بارے میں پرمغزبیان فرمایا۔انہوں نے کہاکہ سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کیلئے رحمت بن کردُنیامیں مبعوث ہوئے ۔ رسول پاک کے بتائے ہوئے راستہ پر عمل پیرا ہونا ہی اصل کامیابی ہے جس پر چل کر دین و دنیا کی فلاح حاصل کی جا سکتی ہے۔بعدازاں محمدوقارصدیقی ،ابدال خان قادری ،مختارمستانہ اورعبدالغنی پردیسی نے نعوت رسول مقبول پیش کرکے سامعین کے دِلوں کومنورکیا۔علاوہ ازیں ڈاکٹرمحمدصغیر،فریدصابری اوروقارچوہدری نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے۔اس دوران پروگرام کے دوران کثیرتعدادمیں سامعین وناظرین نے شمولیت کی اورپروگرام کوکامیاب بنانے میں بھرپورتعاون دیا۔ پروگرام کے اختتام پرمشتاق خالدچوہدری اورنسیم اخترنے مہمان مقررقاری شبیراحمدنوری ،نعت خوانوں اورتمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔