’ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بنی سے غلام نبی آزادکی بڑی سیاسی فتح‘

0
0
گوری شنکرسینکڑوں ساتھیوں سمیت آج ڈی پی اے پی میں ہونگے شامل
حفیظ قریشی
جموں؍؍2024کے چناوی موسم کے چلتے جہاں ملک بھرمیں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں وہیں وزیراعظم نریندرمودی کے جموں دورے کے ٹھیک چندہی روز قبل ضلع کٹھوعہ جس کی پارلیمنٹ میں پی ایم او میں وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نمائندگی کرتے ہیں‘کی تحصیل بنی سے ایک معروف شخصیت گوری شنکر اپنے سینکڑوں حمایتیوں سمیت جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزادکی پارٹی ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کادامن تھامنے جارہے ہیں۔ذرایع کے مطابق اتوار کوغلام نبی آزادکی رہائش گاہ پرجموں میں گوری شنکر کی پارٹی میں شمولیت کی ایک تقریب منعقدہوگی ۔
ذرائع کے مطابق سوکے زائید بھاجپاکے کارکنان کے علاوہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنان بھی گوری شنکرکی حمایت میں آزادکی پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کی حمایت میں ہزاروں لوگ کل جموں پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گوری شنکر ماں چنڈی ماں ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں اور مذہبی اعتبارسے لوگ ان کیساتھ بڑی عقیدت رکھتے ہیں کیونکہ سماجی بہبود کے ان گنت کاموں میں وہ پیش پیش رہتے ہیں اور لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔ایسے میں ان کاسیاسی جماعت میں قدم رکھنااور سیاست میں سرگرم ہونااہمیت کاحامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا