266 گرام وزنی ہیروئن جیسی مادہ برآمد،معاملہ درج ،مزید تحقیقات جاری
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍انسداد منشیات فرنٹ پر منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، ایس ایس پی پونچھ ونئے شرما کی نگرانی میں پونچھ پولیس نے آج بی جی میں معمول کے ناکے پر چیکنگ کرتے ہوئے جموں سے مینڈھر کی طرف آنے والی ماروتی ایکو زیرنمبر JK12B-7527 کو روکا اور گاڑی کی چیکنگ کی گئی ۔وہیں چیکنگ کے دوران دو سمگلر بنامی اخمت حسین ولد میر محمد ذات گجر ساکنہ گوہلد مینڈھر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 256 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد کر لی۔اس موقع پر سرفراز احمد ولد محمد مشتاق ذات گجر سکنہ گوہلد تحصیل مینڈھر سے 9.5 گرام ہیروئن جیسی نشہ آور چیز برآمد کر لی اور اسے بھی حراست میں لیا گیا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 123/2023پولیس تھانہ گرسائی میں درج کیا گیا ہے اور کیس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔