ضلع پونچھ میں گوجر بکروال ملازمین کی تنظیمی ساخت تشکیل

0
0

برکت حسین چوہدری کوضلع صدر نامزد کیا ، مسائل کاحقائق کے تناظر میں تدارک
ملازمین کے جملہ حقوق کے تحفظ کے لئے دانشمندانہ نہج پر لیا اہم فیصلہ
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍کسی نظام کو منظم طور پر رواں دواں رکھنے اور تنظیمی سطح پر عمل درآمد کے لئے تنظیمی ساخت ناگزیر ہے ضلع پونچھ میں اسی تناظر میں کہنہ مشق ماہر دانشوروں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے گوجر بکروال ملازمین نے GBEA ضلع پونچھ کیسب سے پہلے یعنی بانی صدر جناب سکندر حیات طارق صاحب کی صدارت میں ایک میٹنگ بلائی۔ یہ اجلاس GBEA کے بینر تلے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ باڈی کی تشکیل کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ تقریباً تمام ملازمین نے اس موقع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے قیمتی مشورے دیے گئے۔اس موقع پر خطاب کر نے والوں میں نمایاں اشخاص جنہوں نے اپنے قیمتی مشورے پیش کئے انکے اسمائے گرامی اسطرح ہیں۔ماسٹر رزاق کالس، اقبال چوہدری، رفیق کھٹانہ، لطیف چوہدری، عباس چوہدری، عثمان چوہدری، فاروق تنہا، مشتاق احمد، لیاقت علی اور جناب محمد شکور شامل تھے۔ انکے علاوہ اعجاز احمد، اسحاق خیال، عرفان بجران، ایاز گلشن، مشتاق بھٹی اور بہت سے دوسرے حضرات نے بھی اپنی آراء پیش کیں جناب سکندرحیات طارق نے گجر بکروال ایمپلائز ایسوسی ایشن کی 1991 سے لے کر آج تک کی تاریخ کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور GBEA کے ادارے کوبہتر طریقے سے چلانے کے لیے حاضرین میں اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ بعد ازاں سبھی کی متفقہ رائے سے ایک ضلعی سطح کی باڈی تشکیل دی گئی۔جسکا اعلان ماسٹر محمد رزاق کالس نے اپنے مخصوص انداز میں کیا۔اور نئے منتخب عہدیداروں کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیانئے عہدیداران اس طرح ہیں 1. برکت حسین چوہدری ضلعی صدر، 2. ایاز گلشن سینئر نائب صدر، 3. عرفان بجران نائب صدر، 4. اسحاق خیال جنرل سیکرٹری، 5 افضل پوسوال جوائنٹ سیکرٹری، 6. انعام الرحمان تحصیل صدر( منڈی) اور 7. عثمان چوہدری تحصیل صدر بالاکوٹ برکت چوہدری نے ضلع پونچھ کے تمام ملازمین کا بطور ضلع صدر اور ان کی ٹیم کے ممبران کو بطور عہدیدار منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انجمن ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1991 سے یہ ایسوسی ایشن کام کر رہی ہے لیکن اب وقت کا تقاضا ہے کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایڈوائزری کونسل، سرپرست، چیئرمین اور دیگر کئی عہدیداروں کو شامل کرنے کے بعد ضلع کی باڈی میں توسیع کریں گے۔اسکے بعد تحصیل سطح کی باڈیز بھی تشکیل دی جائیں گی اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف محمد اکرم نے حاصل کیا۔اور اسحاق خیال نے میٹنگ بلانے اور GBEA کی تشکیل پر مفصل روشنی ڈالی۔افضل چوہدری نے خوبصورت اشعار پیش کیے اور نظامت کے فرائض انجام دئے۔اور اس پروگرام کو آگے بڑھایا۔آخر میں عرفان بحران نے حاضرین کا شکریہ اداکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا