ضلع پونچھ میں محکمہ سیاحت محرک ،خطہ پیرپنچال میں سیاحت کو اب ملے گا فروغ

0
0

سی ای او پونچھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی تنویر احمد نے پیرپنچال ٹریکر گروپس کو ہری جھنڈی دکھا کر تتا گھوٹی کے لئے روانہ کیا
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍نوجوانوں میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری کی ہدایات موجب سرنکوٹ انتظامیہ کے روبرو سی ای او ٹورزم ڈیپارٹمنٹ تنویر احمد نے سرنکوٹ سے تتا گھوٹی کے لئے پیرپنچال ٹریکرگروپس کو ہری جھنڈی لہرا کر روانہ کیا اس موقع پر پیرپنچال ٹریکرس گروپس کے چارسربراہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران کہا کہ قبل ازیں ہم اپنے طور پر ہرسال خطہ پیرپنچال کے بلند وبالا مقامات پر تفریحات کے سلسلہ میں نکلتے تھے اور سوشل میڈیا کے توسل سے قدرتی مناظر کو متعارف کر واتے رہے مگر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری نے سیاحتی سرگرمیوں کو بام عروج پر لانے کا جو عزم دیا اس سے حوصلوں میں تقویت ملی اور محکمہ سیاحت پونچھ محرک طور پر اب سیاحت کے فروغ پر مشق کرنے میں سرگرم عمل ہے جس کا بین الثبوت ہے کہ آج تحصیل انتظامیہ کے حکام کے روبرو انہیں ہفتہ بھر کے لئے پیرپنچال کے بالائی حصوں کی دیدہ وری کے لئے روانہ کیا گیا اور آئندہ کے لئے یقین دہانی کرائی گئی محکمہ اس کاز کے لئے اخراجات بھی برداشت کرے گا دوران گفتگو ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پیرپنچال ٹریکر گروپس نوجوانوں کو منشیات کھیپ اور ذہنی دباؤ سے نجات دلانے میں ایک اہم کارنامہ سرانجام دینا چاہتے ہیں جس سے جہاں خطہ پیرپنچال کے قدرتی وسائل عجائب ومناظر متعارف ہوں گے وہیں نوجوانوں کی ذہنی کوفت دور ہوگی اور جسمانی نشوونما میں یکسر تبدیلی لاحق ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا