طلباء نے حب الوطنی کے نعرے والی ٹوپیاں پہن کر اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ضلع پولس ڈوڈہ نے آج یہاں "رن فار یونٹی” مہم کے حصہ کے طور پر ایکتا دیوس منی میراتھن کا انعقاد کیا۔وہیں اس تقریب کا انعقاد سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔وہیں ڈسٹرکٹ پولیس لائن کو بھرپور بونٹنگ اور بینرز سے مزین کیا گیا جس سے تہوار کا ماحول پیدا ہو گیا۔اس تقریب میں سرکاری اور نجی دونوں اسکولوں کے طلباء کا نمایاں ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جنہوں نے "رن فار یونٹی” کے بینر تلے ایکتا دیوس منی میراتھن میں حصہ لیا۔ طلباء نے حب الوطنی کے لباس اور حب الوطنی کے نعرے والی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ میراتھن کے دوران طلباء نے پرجوش انداز میں فوڈ سیفٹی اور باجرے کے استعمال سے متعلق نعرے لگائے جبکہ چینی، نمک اور جنک فوڈ سے اجتناب کی وکالت کی۔ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر وشیش مہاجن اور ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے اپنی موجودگی کے ساتھ اس موقع کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کا آغاز ڈی سی ڈوڈہ کی قیادت میں اتحاد اور انضمام کے عہد کے ساتھ ہوا جس میں تمام ضلعی افسران، پولیس افسران اور طلباء شامل تھے۔وہیں عہد کی تقریب کے بعد ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر نے ایکتا دیوس منی میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء اور این سی سی کیڈٹس شامل تھے۔ میراتھن کا راستہ شرکاء کوڈوڈا کمیونٹی ہال تک لے گیا، جس نے ضلع کے اندر مختلف راستوں کا احاطہ کیا۔