ملزم موقع سے فرار، معاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
راکیش چوہدری
سانبہ؍؍آپریشن سنجیونی کے تحت ایس ایس پی سانبہ ونے شرما کی رہنمائی میں پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ نے بدنام زمانہ منشیات فروش کے گھرسے تقریباً 6 لاکھ روپے کی منشیات کی رقم اور ہیروئن (چٹا) ضبط کی ہے۔اطلاعات کے مطابق پولس تھانہ بڑی برہمنہ کو ایک قابل اعتماد خفیہ ذریعہ سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی رقم اور چٹا کو ایک بدنام زمانہ منشیات فروش محمد بارو اور اس کے ساتھی کی طرف سے بلول کھڈ، بڑی برہمنہ کے قریب فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او بڑی برہمنہ سمیت شرما، پی ایس آئی ابرار الحق، نائب تحصیلدار بڑی برہمنہ، راہول سنگھ رانا، ایس ڈی پی او بڑی برہمنہ، مکند تبریوال کی قیادت میں ایک سرچ پارٹی موقع پر پہنچی اور کلہ کی مکمل تلاشی لی۔
وہیںتلاشی پر محمد بارو کے گھر/کلہ سے 5,88,660 روپے نقدی اور9.54 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ تاہم مذکورہ منشیات فروش اور اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اوردونوں منشیات فروشوں کی تلاش جاری ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 52/2024 درج کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے منشیات فروش محمد بارو کے خلاف پہلے بھی این ڈی پی ایس کے مقدمات درج ہیں۔