ضلع پولیس راجوری نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 148 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایکتا دیوس کا اہتمام کیا

0
0

شیراز چوہدری
راجوری؍؍ 31 اکتوبر کو منائے جانے والے "قومی ایکتا دیوس” کے موقع پر ضلع پولیس راجوری نے ضلع پولیس لائنز راجوری میں ایکتا دیوس کے عہد کا اہتمام کیا اور تمام ماتحت یونٹوں بشمول تھانوں اور پولیس چوکیوں نے بھی اسی طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا پولیس، آئی آر پی اور سی آر پی ایف کے تقریباً 300 جوانوں اور افسران نے ڈی پی ایل لان میں عہد لیا اس موقعہ پر ڈی آہی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل بھی موجود رہے اس کے ساتھ ساتھ ضلع پولیس راجوری کے تمام افسران بشمول ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ نے اس تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کے دوران ڈی آہی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے اس حقیقت کا اعادہ کیا کہ راشٹریہ ایکتا دیوس ہمارے ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہماری قوم کی موروثی طاقت اور لچک کی تصدیق کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے جشن کا بنیادی مقصد قوم کے اتحاد کو بلند کرنا اور ہندوستانی تاریخ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے تعاون کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے صبح کے اوقات میں، ڈی پی ایل راجوری میں ایک اتحاد مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا