شدید موسلادھار بارش کے باوجود ورکرز ہیلپرز کو خدمات منصبی کی ادائیگی میں سر گرم عمل پایا
منظور حسین قادری
پونچھ ؍؍ضلع پروگرام آفیسر پونچھ خالد حسین وفا نے سی ڈی پی او نثار چوہدری سپروائزرز جونئیر اسسٹنٹ کے ہمراہ آئی سی ایس ڈی ایس پروجیکٹ بفلیاز کے متعدد آنگنواڑی مراکز کا اچانک دورہ کیا دوران معائنہ کاری آنگنواڑی مراکز پر ورکرز ہیلپرز کو خدمات منصبی سرانجام دیتے ہوئے پایا ۔موسمی تغیر وتبدل اور شدید موسلادھار بارش کے باوجود بچوں کی کثیر تعداد ملاحظہ کرنے پر ضلع پروگرام آفیسر نے اطمینان کا اظہار کیا مختلف آنگن واڑی مراکز میں مقوی ومتوازن غذائیت کے استعمال وفراہمی بابت بھی معلومات حاصل کی اور بچوں کے معیارکی چانچ کے سلسلہ میں ننھے بچوں سے بھی تبالہ خیالات کئے اور جاری ہدایات میں حاملہ خواتین کو تربیت کو بھی مقوی ومتوازن غذائیت طبی امداد بارے جانکاری فراہم کرنا دوران زچگی ماہر ڈاکٹر سے فوری رابطہ کرنا نوزائیدہ بچہ اگر چہ ایک سال کی عمر تک ٹھوس غذائیں نہیں کھا سکتا لیکن اس کی غذا میں ان تمام اجزاء کا موجود ہونا ضروری ہے بتایا جن میں وٹامینز پروٹینز کاربوہائیڈریٹس ، منرلز اور فیٹی ایسڈز متوازن غذا کا بنیادی جزو ہیں وٹامن اے جلد ،بال ،بینائی اور قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہوئے تلقین کی کہ بچوں کا وزن کرنا اور بروقت ویکسینشن وٹیکہ کاری کرانا تاکہ بچوں کی جسمانی نشوونما مضبوط ہڈیوں بالوں جلد دانتوں جیسے اجزاء کی تنوع مندی پر مشتمل ہو اور مستقبل میں ذہانت وفطانت متاثر نہ ہو معائنہ کار ٹیم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جائزہ ومعائنہ کا سلسلہ جاری رہے گا۔