ندیم اقبال کٹوچ
رام بن؍؍ریاست بھر کی طرح ضلع رام بن کے اندر بھی آج سنیچر کے روز بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جہاں لوگ مختلف سیاسی رہنماء بے تابی سے نتائج کے اعلان کے منتظر تھے اور نتائج کے سامنے آنے کے بعد ضلع رام بن میں جشن ما ماحول پیدا ہو گیا جہاں بانہال میں کانگریس نے تمام نشستوں پر جیت حاصل کی میونسپل کمیٹی رام بن میں بھاچپا کانگریس اور آزاد امیدواروں میں کانٹے کی ٹکر رہی اگر چہ چھے نشستوں پر پولنگ کوئی اور نتائج دلچسپ رہے جہاں بھاجپا کو دو کانگریس کو دو اود آزاد امید واروں نے دو نشستوں پر جیت حاصل کی جہاں نتائج کے سامنے آنے کے بعد قصبہ بانہال کے اندر کانگریس کارکنا ن نے جشن منایا اور دن بھر یہ سلسلہ چلتا رہا اور کانگریس لیڈر الیاس وانی نے اس کامیابی کو ممبر اسمبلی بانہال کے بہترین کارکردگی قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ترقی کو ووٹ دیا ہے کیونکہ ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول وانی زمینی سطح پر کام کیا ہے جہاں اس دوران ضلع صدر مقام رام بن اگرچہ کانگریس کارکنا ن نے رام بن سے صرف دو نشستوں پر جیت حاصل کی لیکن انہوں نے بھی جشن منایا جہاں سابق ممبر اسمبلی رام بن اشوک کمار ڈوگرہ نے بتایا کہ ہم اس جیت کو لیکر نہایت ہی خوش ہیں کیونکہ ہم نے وارڈ نمبر سات سے جیت حاصل کی ہے جہاں موجودہ ممبر اسمبلی عیاشی کرتے ہیں اور اس وارڈ سے کانگریس کی جیت اس بات کا ثبوت دیتی کے کہ کانگریس پارٹی ترقی پسند جماعت ہے اور بی جے پی کے کارکردگی اس کے گھر سے ظاہر ہوتی ہے جبکہ بٹوت میں پہلی مرتبہ کانگریس نے ایک وارڈ سے جیت حاصل کی اور اس قصبہ میں بھاجپا کارکنان نے جشن منایا اور اس طرح سے بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ اختتام کو پہنچا جہاں ضلع رام بن کے اندر 17 وارڈس سے 57 امید وار میدان میں تھے جبکہ ایک وارڈ میں ووٹنگ ہونا باقی ہے جہاں ووٹنگ کے روز یعنی دس اکتوبر کے روز بھاچپا امید وار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی تھی اور اس وارڈ کی ووٹنگ کو روک دیا تھا اور ابھی تک اس کے انتخابات کیلئے نوٹیفیکیشن جاری نہ کی گئی جبکہ بانہال سے کانگریس کے تین امیدوار بلا مقابلہ جیت درج کر چکے تھے۔