ضلع ترقیاتی کونسلر ممبر بونجواہ چودھری آمنہ کمیشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی سے ملاقی

0
0

بونجواہ میں مقامی عوام کو درپیش مسائل پر کیا تبادلہ خیال
عاشق حسین وانی
بونجوا؍؍علاقہ بونجواہ سے ضلع ترقیاتی کونسل چودھری آمنہ بانو نے آج اپنے علاقہ کے کچھ اہم درپیش مسائل کو لیکر کمیشنر سیکرٹری دیہی ترقی شاہد اِقبال چودھری سے جموں میں ملاقات کی۔وہیںجموں میں شاہد اِقبال چودھری سے ملاقات کے دوران آمنہ بانو نے اپنے علاقہ کے کئی ایک اہم مسائل اْبھارے۔
انہوں نے اس موقع پرعرصہ دراز سے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کی آسامی خالی ہونا، و منریگا کام میں ہو رہی آنلائین حاضری میں آرہی مشکلات کے علاوہ پردھان منتری آواس یوجنا میں ملے مکانوں کی قسطوں میں دیری اور اسی سکیم کے تحت رہ گئے حقیقی امیدواروں کے نام کے اندراج جیسے مسائل اْبھارے۔وہیں ملاقات میں آمنہ بانو نے شاہد اقبال سے کہا کہ غریب عوام نے پی ایم اے وائی کے تحت ایک قسط لیکر کچھ لوگوں نے اپنے مکانوں کوتیار کیا لیکن انہیں ابھی بھی بقیہ اجْرتوں کے لئے ترسنا پڑ رہا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کئی دیگر مسائل کو بھی اٹھایا اور ازالے کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا