ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ضلعی سطح کی این سی او آر ڈی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین نے آج یہاں منی سیکرٹریٹ میں نار کو کوآرڈی نیشن سینٹر ( این سی او آر ڈی ) کے تحت ضلعی سطح کمیٹی میٹنگ منعقد کی۔یہ میٹنگ ضلع میں منشیات کے اِستعمال او رمنشیات کے کاروبار کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے اور گذشتہ میٹنگوں میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔دورانِ میٹنگ منشیات کی لت کے واقعات ، تشویشناک علاقوں اور منشیات کے اِستعمال کے ہاٹ سپاٹ کے علاوہ منشیات کی لعنت کو روکنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق مختلف اَمور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں سے منشیات کی بدعت پر قابو پانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ رواں ماہ میں این ڈی پی ایس کے تحت 16 ایف آئی آر درج کی گئیں۔اُنہوں نے پولیس او دیگر متعلقہ اِداروں سے بھی کہا کہ وہ منشیات کی تجارت میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر منشیات کی بدعت پر قابو پانے کے لئے کئے گئے اَقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ ضلع میں منشیات سے پاک ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اَنفورسمنٹ ایجنسیوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی فروخت اور سپلائی چین کو توڑنا اور منشیات پر قابو پانے کے لئے بہتر کو آرڈی نیشن کو یقینی بنائیں۔ تمام شراکت داروں سے کہا گیا کہ وہ ضلع بھر میں بالخصوص پر سکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں میں منشیات کے اِستعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر بیداری اور اورنٹیشن پروگرام منعقد کریں۔میٹنگ میں اے ڈی سی وقار احمد گیری ، اے سی ڈی محمد عمران خان، ڈی ایف او ، سی اِی او ، ڈی آئی او ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ڈرگ آفیسر اور پولیس اور سول اِنتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا