ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے جڑانوالی گلی تا مینڈھر سڑک کا لیا جائزہ

0
0

کہا انتظامیہ کی طرف سے دی گئی مدت کے اندر سڑک مکمل ہونی چاہیے
ناظم علی خان
مینڈھرضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے سنیچروار کو جڑانوالی گلی علاقے کا دورہ کرکے جڑانوالی گلی تا مینڈھر سڑک کا جائزہ لیا۔اس دوران ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم سرنکوٹ،ایس ڈی پی او سرنکوٹ کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے کئی افیسران موجود تھے تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے سنیچروار کو جڑانوالی گلی کا دورہ کرکے سرنکوٹ تا مینڈھر سڑک کا جائزہ لیا کیونکہ اس سڑک کو محکمہ پی ایم جی ایس وائی تعمیر کروا رہا ہے جس کا گذشتہ دوسالوں سے کام چل رہا ہے اس دوران انھوں نے سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے آفیسران سے کہا کہ سڑک کو جلد مکمل کیا جائے اور کام کرنے میں کوئی بھی لا پرواہی نہ کی جائے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے دی گئی مدت کے اندر سڑک مکمل ہونی چاہیے کیونکہ اس سڑک پر بے شمار گاڑیاں چلتی ہیں اور سڑک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑتا ہے انھوں نے کہا کہ کام کے سلسلہ میں کوئی بھی نرمی نہیں برتی جائے گی کیونکہ سرکار چاہتی ہے کہ صحیح ڈھنگ سے شروع کئے گئے کام مکمل ہوں اور صیح وقت پر مکمل ہوں ان کا کہنا تھا کہ سڑک کے کام میں کسی بھی قسم کی لا پرواہی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ اہم سڑک ہے جو مغل شاہراہ سے ملتی ہے اس دوران انھوں نے جڑانوالی گلی علاقہ میں ایک ڈاک بنگلہ کی جگہ کا بھی معاینہ کیا کیونکہ علاقہ کے لوگوں کی مانگ ہے کہ جڑانوالی گلی علاقہ میں محکمہ سیاحت کے تحت ایک ڈاک بنگلہ بنایا جائے جس کے لئے جگہ بھی ہمارے پاس موجود ہے اس پروگرام کا اہتمام ہیومن ویلفیر سوسائٹی جڑانوالی گلی پونچھ کے چیئرمین محمد رزاق بجاڑ نے کیا ہوا تھا اس دوران سوسائٹی کے اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے۔سوسائٹی کے اراکین نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہاں پر ڈاک بنگلہ بہت ضروری ہے جس کے لئے بہتر اقدامات اٹھائیںتاکہ یہاں پر ڈاک بنگلہ تعمیرہو سکے اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ میں نے جگہ دیکھ لی ہے میں فائل بنا کر اعلی احکام تک بھیجوں گا تاکہ جلد آپ کے ڈاک بنگلہ کی منطوری مل سکے۔انھوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ لوگوں کے کام ہوں گے آپ صرف انتظامیہ کا تعاون دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا