ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈوڈہ ٹائون کے این اِی اِی ٹی 2024 ٹاپر دیدوار کے والدین کو مُبارک با د دی

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے جموں و کشمیریوٹی میں این اِی اِی ٹی 2024 میں ٹاپ کرنے والے دیدوار کے والدین کو مُبارک باد دی ہے۔اُنہوں نے سرکاری ملازمین ناصر احمد اور شفیعہ شبنم سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا سپوٹ اور حوصلہ افزائی کی تعریف کی جنہوںنے ان کے بیٹے کی شاندار کامیابی میں اہم کردار اَدا کیا۔ ناصر احمد گورنمنٹ جی ایچ ایس پونیجا ٹھٹھری میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ شافیہ شبنم اے ڈی سی آفس بھدرواہ میں تعینات ہیں۔ ڈوڈہ شہر سے تعلق رکھنے والے والدین نے دیدوار کو تعلیمی فضیلت کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے اعتراف میں ناصر احمد کو تعریفی نشان کے طور پر شال پیش کی اور والدین اور دیدوار کو تحائف پیش کئے۔اُنہوں نے بات چیت کے دوران دیدوار جیسی نوجوان صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں والدین کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اَپنے بیٹے کی تعلیمی کارکردگی کے لئے کنبے کے عزم کی تعریف کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا