ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے عید الاضحی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

کہاضلع بھر بالخصوص تمام مساجد اور خانقاہوںپر بجلی، پانی اور صفائی ستھرائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں
لازوال ڈیسک
رِیاسی؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مہاجن نے عید الاضحی کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں عید الاضحی کی تقریب سعید کے کے دوران عوام کو تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اُنہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مقامات پر قربانی کے جانوروں کی دستیابی اور مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے قربانی کی سرگرمیوں کے لئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِن اَقدامات کے علاوہ متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر بالخصوص تمام مساجد اور خانقاہوںپر بجلی، پانی اور صفائی ستھرائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں سیکورٹی اِنتظامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ قربانی کے لئے تمام جانوروں پر مناسب مہر لگائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی جانور مطلوبہ شناخت کے بغیر فروخت نہ ہو۔
اسسٹنٹ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی اور اسسٹنٹ کنٹرولر فوڈ سیفٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر اشیاء کے معیار کو باقاعدگی سے چیک کریں۔ اُنہیں عوامی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ٹیسٹ کے لئے نمونے لینے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع کے اندر خانقاہوں، عید گاہوں اور دیگر اہم مقامات کے اِرد گرد سینیٹری ورکروں کی تعیناتی پر زور دیا۔مزید برآں، اُنہوں نے تقریب کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اہم مقامات پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس سمیت طبی ٹیموں اور ایمبولینسوں کی تعیناتی کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ایس ایس پی ریاسی موہتا شرما، اے ڈی ڈی سی سکھ دیو سنگھ سمیال، اے ڈی سی کلبھوشن کھجوریہ، اے سی آر انشومالی شرما، چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر اور پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کے ایکس ای اینز نے شرکت کی جبکہ تمام ایس ڈی ایمز نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا