کہا عوامی معاملات کو پہلی فرصت میں حل کیا جائے
ناظم علی خان
مینڈھرضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ محمد اعجاز اسد نے پونچھ تعیناتی کے بعد منگلوار کو بالاکوٹ کا دورہ کرکے ایک دربار لگایا اس دوران ان کے ہمراہ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے ،ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر محمد تنویر خان ، ایس ڈی پی او مینڈھر ریاض تانترے ،تحصیلدار بالاکوٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں تحصیل اور ضلع افیسران موجود تھے اس دوران بالاکوٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے کئی ذی شعور لوگوں نے دربار میں شرکت کی اس موقعہ پر لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ بالاکوٹ کے سرحدی علاقہ میں لوگوں کو کئی قسم کی مشکلات درپیش آ رہی ہیں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بجلی پانی اور سڑکوں کی خستہ حالت ہے جبکہ ابھی تک ہمارے بنکر بھی مکمل نہیں ہو سکے ہیں لہذا بنکروں کی تعمیر جلد مکمل کرکے ہمیں مزید اور بنکر دئیے جائیں تاکہ لوگ اپنی جان ومال کی حفاظت کر سکیں انھوں نے کہا کہ علاقہ میں بجلی ،پانی جیسی اہم چیزوں کی خستہ حالت ہے جبکہ صحت کاانتظام بھی بہتر نہیں ہے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد نے تمام باتیں سننے کے بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ میں پہلی بار بالاکوٹ کے اندر دربار لگا رہا ہوں کیونکہ مجھے کچھ ہی دن ہوئے ہیں ۔انھوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ کے کام پہلی فرصت میں کئے جائیں گے انھوں نے کہا کہ میں نے تمام ضلع افیسران ساتھ لائے تاکہ آپ کی پریشانیاں حل ہو سکیں۔انھوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بیس مزید بنکر بالاکوٹ کے اندر جلد تعمیر کرائے جائیں گے انھوں نے بی ڈی او بالاکوٹ سے کہا کہ جو دس بنکر تعمیر کئے گئے ہیں ان کو دس دن کے اندر مکمل کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ نریگا سکیم کے تحت بیس عدد پیدل چلنے والے پل بھی جلد تعمیر کئے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ کے اندر دھارگلون علاقہ میں ایک کمیٹی ہال بھی آپ لوگوں کے لئے تعمیر کیا جائے گا جبکہ تار بندی کے اندر رہنے والے ان تمام لوگوں کو بی پی ایل کے زمرے میں لایا جائے گا جن کے گھروں میں کوئی ملازم نہیں ہے انھوں نے افیسران سے کہا کہ بجلی پانی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انھوں نے محکمہ تعلیم کے افیسران کو ہدائت دی کہ سرحدی علاقہ میں تعلیم کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ فائرنگ اور گولہ باری کے دنوں میں بچوں کی تعلیم ضائع نہ ہو۔اس موقعہ پر سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ آپ یہاں کے رہنے والے ہو لہذا ٓپ کو سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگوں کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔